19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:19
پی ایس او کی طرف سے بھیجا گیا 80 لاکھ لٹر پٹرول پنجاب پہنچنا شروع
جیو نیوز - لاہور.........پی ایس او کی طرف سے بھیجا گیا 80 لاکھ لٹر پٹرول پنجاب پہنچنا شروع ہوگیا۔ امپورٹ کیا گیا مزید 40ہزار ٹن پٹرول 500گاڑیوں کے ذریعے پنجاب بھیجا جارہا ہے۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق پٹرول کی قلت پر قابو پانے کے لیے 80 لاکھ لٹر پٹرول پنجاب کےمختلف شہروں میں پہنچنا شروع ہوگیا ہے ۔اس کے علاوہ دو دن قبل امپورٹ کیا گیا مزید 40 ہزار ٹن پٹرول 500 گاڑیوں کے زریعے کراچی سے پنجاب بھیجا جارہا ہے جبکہ ایک اور جہاز torm کل 22 ہزار ٹن ایندھن لےکر بندرگاہ پہنچ رہاہے۔24 جنوری کو بھی مزید 55ہزار ٹن درآدمدی پٹرول لیے جہاز کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔پنجاب میں پٹرول کی قلت 7 روز سے جاری ہے اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضے ، تیل کی عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پٹرول کا محدود اسٹاک ، سی این جی کی عدم فراہمی سے پٹرول کی زائد طلب اور حکومت کی ناقص منصوبہ بندی نے عوام کا تیل نکال دیا ۔