تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:19

پٹرول بحران پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ختم

جیو نیوز - اسلام آباد .........وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پیٹرول کی قلت سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم بحران پر ہنگامی اجلاس بلاکر عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالہ کی احکامات جاری کیے ہیں۔وزیراعظم کا کہناہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران عوام کو شدید تکلیف سامنا کرنا پڑا اس کے ذمہ داروں کو کسی طور معاف نہیں کیا جائےگا۔ پرائم منسٹرہاؤس اسلام آباد میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ بحران کی وجوہات بتائیں اور کہا کہ پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں جب کہ ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پٹرول کی دستیابی میں کمی ہوئی،اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں کہ پیٹرول کے ذخائر کیوں نہ رکھے گئے۔ ذرائع کا کہناہےکہ وفاقی وزیرخزانہ نے بتایاکہ پی ایس او کے واجب الادابلز میں سے گذشتہ ہفتے 17ارب روپے جاری کیے گئے۔ شیڈول کے مطابق بلز کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ چند روز کے دوران عوام کو شدید تکلیف سامنا کرنا پڑا اس کے ذمہ داروں کو کسی طور معاف نہیں کیا جائےگا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.