تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:22

افواہوں کے باعث تیل کی فروخت میں اضافہ ہوا ،شبیر سلیمانجی

جیو نیوز - کراچی.......پٹرولیم ڈیلرز کے رہنما شبیر سلیمان جی نے کراچی میں پٹرول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا ہے کہ افواہوں کے باعث تیل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،صارفین صرف ضرورت کے مطابق پٹرول بھروائیں۔ادھرشہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں بالخصوص جنوبی علاقوں میں واقع شہر کے تیس فیصد پٹرول پمپس بند ہوگئے ہیں۔ادھر صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل(منگل) کھلے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.