تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55

جمعہ کو ملک گیر احتجاج اور پیر کو اے پی سی ہوگی، طاہر اشرفی

جیو نیوز - اسلام آباد....... پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام مذاہب فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعہ 23 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج اور 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس ہو گی۔ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں توہین آمیز خاکوں اور ملک کی موجودہ صورت حال پر مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس نے یورپی ممالک میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی ہے اور اسے بین المذہب مکالمہ اور رواداری کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ مسیحی برداری 25 جنوری کو اپنی عبادت گاہوں میں ان خاکوں کی مذمت کرے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ دنیا بھر کے رہنما تمام انبیاء علیہ السلام ،آسمانی کتب اور تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کےلیے اقوام متحدہ میں قانون سازی کے لئے کردار ادا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.