19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:55
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات مانگ لیں
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 2013 کے عام انتخابات میں چھپنے والے بیلٹ پیپرز کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کو خط لکھا ہے کہ بتایا جائے 2013 کے انتخابات میں کتنے بیلٹ پیپر چھاپے گئے اور ان پر کتنے اخراجات آئے؟۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی دوسری بڑی جماعت ہونے کے ناتے تحریک انصاف کا یہ حق ہے کہ اسے تفصیلات فراہم کی جائیں اور اگر یہ تفصیلات نہ دی گئیں تو یہ آئینی طور پر بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہوگی۔