19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56
الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف سے غیرملکی فنڈز پر جواب طلب
جیو نیوز - اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے مبینہ غیر ملکی فنڈز کی وصولی پر پاکستان تحریک انصاف سے 23 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق نائب صدر اکبر شیر بابر نے پارٹی فنڈز کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے ذرائع کے حوالے سے الیکشن کمیشن سےحقائق چھپائے۔ سماعت کے بعد اکبر شیر بابر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قبضہ مافیا اور اجرتی سیاست دانوں سے آزاد کرائیں گے۔ یہاں پر پارٹی ٹکٹ تک بیچے گئے ہیں۔