تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:11

وزراء کے محکموں میں مداخلت کی شکایات دورکی جائیں گی،وزیراعلیٰ

جیو نیوز - کراچی ...... سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے صو بائی وزراء کے محکموں میں مداخلت سے متعلق ان کے تحفظات دور کردئیے، صو بے میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری کی خصو صی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلی ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی کے صو بائی وزراء کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں صو بائی وزراء کی کارکردگی، صو بے میں گڈ گورننس کے قیام اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا گیا ،اور صو بائی وزراء نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور فریال تالپور کے سامنے بیورکریسی کے خلاف شکایاتوں کے انبار لگادئیے، جس پر وزیر اعلی سندھ اور فریال تالپور نے تمام وزراء کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے محکموں میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب تمام فیصلہ باہمی مشاورت کے ساتھ کئے جائینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.