تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:28

ملک بھر میں جاری سال کی پہلی پولیو مہم مشکلات کا شکار

جیو نیوز - اسلام آباد ......سال 2015 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے، بلوچستان کے پانچ اضلاع میں سیکیورٹی خدشات اور بنوٕ ں میں عملے کی کمی آڑے آ گئی ، جب کہ برف باری والے علاقوں میں بھی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔ پولیو مانیٹرنیگ سیل کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم مرحلہ وار چلائی جارہی ہے۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پنجاب کے 36 اضلاع میں پولیو مہم مکمل کر لی گئی تھی۔ مانسہرہ، چترال اور بٹ گرام میں برف باری کے باعث، جب کہ بنوں میں فیلڈ عملے کی کمی کے باعث پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔ کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث پولیو مہم 3 مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ بلوچستان کے پانچ اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔ پولیو مانیٹرنیگ سیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں 53 لاکھ بچوں، سندھ میں 80 لاکھ 63 ہزار 700 بچوں، بلوچستان میں 23 لاکھ 68 ہزار 124 جب کہ اسلام آباد میں 2 لاکھ 61 ہزار 261 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.