تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:53

سندھ حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے، الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی .....ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت سندھ، صوبے میں قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ہر دور میں کراچی کے شہریوں کاخون بہایاگیا۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔ایک بیان میں متحدہ قائد نے کہناتھا کہ پٹرول کے بحران میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیا ہے، بیوروکریسی اور سیاستداں ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج، سول وملٹری بیورو کریسی، سیاستداں، تاجر وصنعتکار برادری اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ملکر پاکستان کو موجودہ سنگین صورتحال سے نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلانے کے واقعات قابل مذمت ہیں، پاکستان کو سفارتی سطح پربھرپوراحتجاج کرناچاہیے۔ متحدہ کے قائد نے کہا کہ حکومت سندھ، صوبے میں قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ہر دور میں کراچی کے شہریوں کاخون بہایاگیا، ملک کے معاشی حب کراچی کو بچانا ہی دراصل پاکستان کو بچانا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے دیہی علاقوں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.