19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:10
سینٹ کی 52 نشستوں پرانتخابات تین مارچ کوکرانے کااعلان
جیو نیوز - اسلام آباد .....سینٹ کی 52 نشستوں پرانتخابات 3 مارچ کوہوں گے، شیڈول جاری کردیاگیا ہے ۔سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائینگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اور 13فروری کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے،پنجاب اور سندھ کی 11-11 نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگاجبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 12-12 نشستوں پر انتخابات ہونگے۔فاٹا کے 4 سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کرینگے جبکہ وفاقی دارالحکومت سے 2 امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کرینگے۔