19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:33
سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ جمہوری سوچ کا عکاس نہیں، شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی ..... وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جمہوری سوچ کا عکاس نہیں، مطالبہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کو دہشتگردوں، بھتہ خوروں اور بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو بخوبی علم ہے کہ کراچی میں سالہاسال سے خون کی ہولی کون کھیل رہا ہے۔