19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:49
حکومت نے لوڈشیڈنگ نہیں گیس،بجلی اورپٹرول ختم کردیا، پرویز الہٰی
جیو نیوز - لاہور .....رہنماء مسلم لیگ ق چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی تاہم گیس، بجلی اور پٹرول ختم ہو گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام ایک ہفتے سے جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں مگر نہ پٹرول بحران حل ہوا اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ نواز شریف کے دور میں سائیکل پر انحصار کریں، اسے روزمرہ آمدورفت کیلئے استعمال کیا جائے۔