20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:12
جمہوریت کےچیمپئنوں نے خود ہی عدلیہ پر عدم اعتماد کردیا، اخترمینگل
جیو نیوز - کوئٹہ .....بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا ہےکہ جمہوریت کےچیمپئنوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کرکے عدلیہ پر خود ہی عدم اعتماد کردیا ہے۔ قوم پرست سیاستدان و بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رکن عبدالعلی خان کاکڑ کی برسی پر پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ64 سال سے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی گئی، حکمرانوں نے بلوچ عوام سے اپنے پیاروں کی لاشوں پر رونے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ تعزیتی ریفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کےقائدین نےشرکت کی۔