20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:42
مغربی ساحلی علاقوں میں آج شام تک بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی........محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مغربی ساحلی علاقوں میں آج شام تک بارش کا امکان ہے جس کے بعد موسم مزید سرد ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسم جزوی ابر آلود ہے۔آج ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.2 اور زیادہ سے سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔اس وقت بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا ہوا کا دباو موجود ہے جو آج دوپہر میں سندھ کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث شام تک بلوچستان اور سندھ کے مغربی ساحلی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔اس وقت شمال مشرق سے 10 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔