تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:30

بلوچستان کی ساحلی پٹی کے علاقوں تربت اور گوادر میں شدید بارشیں

جیو نیوز - گوادر........بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور تربت میں رات گئے بارش کےباعث گوادر کے قریب نیلنٹ ندی میں طغیانی کی کیفیت ہےجس کے باعث متعددمسافر گاڑیاں ندی میں پھنس گئیں اور تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔گوادر اور تربت میں بارشوں کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا۔بارشوں سے گوادر کے علاقے میں قریب نیلنٹ ندی میں ہلکی طغیانی آگئی جس سے وہاں سے گزرنےوالی مسافر اور دیگر متعدد گاڑیاں وہاں پھنس گئیں۔اس صورتحال کے باعث تربت کا گوادر اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام فوری طور پر شروع نہیں کیاجاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.