تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:46

کوٹ ادو : اسکو ل وین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہو گئی

جیو نیوز - کوٹ ادو .......کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور مسافر بس میں تصادم سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسکول وین سناواں سے طلبہ کو لے کر کوٹ ادو جارہی تھی۔اس دوران تونسہ بائی پاس کے مقام پرمخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔حادثے میں تین طالب علم اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور 10 سے زائد طلبہ و طالبات زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو کوٹ ادو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.