تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:45

جامعہ پشاور میں آج ہونے والے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے دو پرچے ملتوی

جیو نیوز - پشاور......شہدائے آرمی پبلک سکول کے چہلم کے موقع پر عام تعطیل کے باعث جامعہ پشاور میں آج ہونے والے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے دو پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔ یہ پرچے اب 26 جنوری کو ہونگے۔جامعہ پشاور کے کنٹرولر امتحانات محمد رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ بی ایس کمپیویٹر سائنس کے چوتھے اور ساتویں سمسٹر کے پرچے آج ہونے تھے۔ تاہم پشاور میں شہدائے آرمی پبلک اسکول کے چہلم کے باعث پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔دونوں پرچے 26 جنوری کو لیے جائیں گے۔خیبر پختون خوا میں شہداء آرمی پبلک اسکول کا چہلم آج سرکاری طور پر منایا جارہا ہے اس موقع پر صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.