تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:38

کراچی میں ہلکی بارش ،موسم خوش گوار

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو ئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مغربی ساحلی علاقوں میں آج شام تک مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 24ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں می کا تناسب 70فیصد ہے۔اس وقت بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دبائو موجود ہے جو آج دوپہر میں سندھ کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث شام تک بلوچستان اور سندھ کے مغربی ساحلی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.