تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:56

لاہور :پٹرول کی قلت پر لوگوں نے سائیکلوں کی سواری شروع کر دی

جیو نیوز - لاہور ........لاہور میں پٹرول کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھوڑ کر اب لوگوں نے سائیکلوں کی سواری شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت کے باعث پہلے ہی روزمرہ کے معمولات متاثر ہوئے، مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔ لاہور کے زیادہ تر پٹرول پمپ اب بھی بند ہیں۔ جو چند ایک کھلے ہیں وہاں صورت حال نہیں بدلی، لمبی لائنیں، گھنٹوں خواری اور لڑائی جھگڑے، شہریوں نے اس صورت حال سے نمٹنے کا حل نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ پٹرول کو کہا بائے بائے اور سائیکلیں خریدنے مارکیٹ پہنچ گئے۔ بعض لوگوں نے پرانی سائیکلیں گھر سے نکالیں اور مرمت کرانے لگے۔دکاندار خود بھی پٹرول بحران کے ہاتھوں پریشان ہیں، لیکن انہیں خوشی ہے کہ سائیکلوں کی مانگ بڑھنے سے دکانداری خوب چمک اٹھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت نے مسائل میں اضافہ کر دیا۔ ریلیف دینے کیلئے عارضی نہیں بلکہ مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.