20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:29
عمران خان پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کریں، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کر کے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح بجلی کا بل ادا کر دیا، اسی طرح سیاسی جدوجہد بھی پارلیمنٹ سے باہر تک محدود نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف دونوں سمجھ دار ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران کی تحقیقات جاری ہے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، نظام کی خرابیاں دور کرنے پر توجہ دیں گے ۔