20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:29
وزیراعظم نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس کل طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف نے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی، جس میں ملک میں سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیاجائےگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درامد کا جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے صوبائی ایپیکس کمیٹیوں کے حالیہ اجلاسوں پر وزرائے اعلیٰ بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔