تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:8

شہدائے پشاور کے لواحقین کیلئے امداد 20 لاکھ روپے کر دی گئی

جیو نیوز - پشاور.........وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہدا کے لواحقین کے لیے گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ روپے کردی ہے۔ شہداء فورم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15دن کے اندر پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں چہلم کی تقریب کے بعد شہداء فورم کے صدر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، زخمی بچوں کے علاج کے لیے جو بھی کرنا پڑا صوبائی حکومت کرے گی۔ شہداء فورم کے صدر عابد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وعدہ کیا ہے کہ سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15دن کے اندر پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.