20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:46
ملک میں پٹرول کے بعد بجلی کابحران سنگین ہونے کا خدشہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......ملک میں پٹرول کے بعد بجلی کابحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے لیے فرنس آئل کا ذخیرہ ایک ہفتے سے بھی کم رہ گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی نے وزارت پٹرولیم سے پاؤرپلانٹس کے لیے فرنس آئل مانگ لیا۔ جواب میں وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ فرانس آئل چاہیے تو 27ارب روپےدے دیں۔