تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:1

عمران خان نے میری کردار کشی کی، بے بنیاد الزامات لگائے، سابق چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد ........سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کردار کشی کرنے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 20ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔عدالت نے 29جنوری کو عمران خان کی طلبی کےسمن جاری کردیے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےانتخابی دھاندلی کے مسلسل الزامات سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کرارے جوابات الزامات اور جوابات کے حملے ، قانونی جنگ میں بدل گئے۔ افتخار محمد چوہدری کے وکلاء نے عمران خان پر 20ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری اور تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے مابین شروع ہونے والی قانونی جنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کی عدالت میں لڑی جائے گی۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے بھی عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس خلیل رمدے بھی عنقریب عمران خان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کریں گے۔سابق چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو20ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تو عمران خان کے وکلانے تحریری جواب میں کہاکہ عمران خان نے یہ بات مایوسی کی کیفیت میں کی وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں تاہم عمران خان نے اپنے وکلاء کے ذریعے جواب واپس لے لیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نے عمران خان کو اگلے 9دن میں جوابدہی کے لیے سمن بھی جاری کر دیے ہیں ۔برگد کے گھنے درخت کے نیچے قائم ڈسٹرکٹ جج نذیر گجانہ کی عدالت میں سماعت 29جنوری کو ہو گی ہتک عزت قانون کے سیکشن 14کے تحت یہ عدالت 90دن مین تیزرفتاری سے دعوے کا فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.