تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:17

عدالت میں افتخار چوہدری صاحب کا مقابلہ کروں گا،عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد ........تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ افتخار چوہدری صاحب کا عدالت میں مقابلہ کریں گے، 20ارب روپے کافی بڑی رقم ہے ضرورت پڑی تو ارسلان افتخار سے پیسے لے لیں گے۔بنی گالہ سے پشاور روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتکو میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاکہ ابھی تو وہ حکومت کو وقت دے رہے ہیں، حکومت نے جو جو کہا سب کچھ مان لیا لیکن حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا، حکومت جلد کمیشن بنائے ورنہ ملک بند کردیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ د ھرنا ہوتا تو آج پٹرل کی کمی نہ ہوتی، اگر یہ سازش ہے تو حکومت کے اندر سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمت میں سرچارج لگانا جگا ٹیکس ہے۔عمران خان نے کہاکہ وہ افتخار چوہدری کے نوٹس کا جواب ضرور دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ انہوں نے لکھ کر دے دیا ہےکہ وہ آئندہ کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے، پشاور میں انہوں نے شہید بچوں کے ورثا کو سی ایم ہاؤس مدعو کیا ہے اور ان کے لیے جو ہوسکا کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.