20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:34
گولڈ اسمتھ نہیں، عمران کو دینے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں، ارسلان
جیو نیوز - کوئٹہ.........سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار بھی میدان میں آگئے۔ عمران خان کی اس بات کہ ’’افتخار چوہدری صاحب کا عدالت میں مقابلہ کریں گے،20ارب روپے کافی بڑی رقم ہے ضرورت پڑی تو ارسلان افتخار سے پیسے لے لیں گے‘‘پران کا کہنا ہے کہ وہ کوئی گولڈ اسمتھ نہیں۔ارسلان افتخار کا اپنے ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کو دینے کیلئے پیسے نہیں ۔