تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:54

کوٹ ادو میں اسکول اور مسافر وین کی ٹکر، 6 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کوٹ ادو ..........کوٹ ادو کے قریب اسکول اور مسافر وین کی ٹکر سے 4طلبہ اور ایک استاد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 7 بچوں سمیت 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے مسافر وین کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ المناک حادثہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پیش آیا۔نجی اسکول کی وین سناواں سے بچوں کو لے کر کوٹ ادو آرہی تھی۔اس دوران تونسہ بائی پاس کے قریب اوورٹیک کی کوشش کرنےوالی ایک مسافر وین اسکول وین سے ٹکرا گئی۔تصادم کے وقت راستے میں دھند بھی زیادہ تھی،حادثے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے میں اسکول وین میں سوار چار طلبہ،ایک استاد اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔زخمیوں کو تحصیل اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں 3سے 4بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.