21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:17
سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے،اظہارالحسن
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کن سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے،صوبہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ۰حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ کراچی میں آپریشن ہورہاہے،سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے،کراچی سے کشمور تک اپنی آواز کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں میرٹ کو نظراندازکیاجارہاہے،سندھ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں قتل عام روکنے کیلئے فوج کی ضرورت پڑی تو لے لی جائے۔