21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:49
تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے، اسپیکر سندھ اسمبلی
جیو نیوز - کراچی.....اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے4اراکین سندھ اسمبلی نے ستمبر میں استعفا دیا تھا،بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کیساتھ معاملات حل ہوجائیں۔ آغا سراج درانی نے بتایا کہ اب تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔