تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:11

سندھ اسمبلی ،ایم کیو ایم کا لا اینڈ آرڈر فوج کے حوالے کرنیکا مطالبہ

جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی نے ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پراحتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ہے،تاہم کچھ ہی دیر میں اراکین ایم کیو ایم واک آؤٹ ختم کرکے واپس اسمبلی میںآگئے۔ایم کیو ایم اراکین کامطالبہ تھا کہ حکومت سندھ کو لا اینڈ آرڈر کے قیام سے کوئی دلچسپی نہیں، لا اینڈ آرڈر فوج کے حوالے کیا جائے۔اسپیکر کا کہنا تھاکہ بغیر تحریک پیش کیے بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس کے بعد ایم کیو ایم ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے،’’ظالموں جواب دو ظلم کا حساب دو‘‘اور ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کر گئے، ایم کیو ایم ارکان کے واک آؤٹ پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہاکہ ایم کیو ایم نے خود آپریشن کا مطالبہ کیا تو اب اس احتجاج کا کیا جواز ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.