تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:27

لاہور میں پٹرول کی ترسیل،بحرانی کیفیت میں کمی

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں اب بھی زیادہ تر پٹرول پمپ بند ہیں لیکن پٹرول کی ترسیل بہتر ہونے سے بحران میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پٹرول پمپس پر اب بھی گاڑیوں کا رش ہے تاہم صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق پٹرول مہیا کیا جا رہا ہے۔ملکی تاریخ کے بدترین پٹرول بحران نے حکومتی اداروں کی ناقص حکمت عملی کا پول کھول دیا۔ لاہور کے شہری آٹھ روز تک شدید اذیت میں مبتلا رہے۔ لمبی لائنیں اور گھنٹوں انتظار کے بعد چند لٹر پٹرول ملتا، تاہم نویں روز بحرانی کیفیت میں قدرے کمی آئی ہے، پٹرول پمپ عملے کا کہنا ہے کہ لوگوں نے گھبرا کر پٹرول ذخیرہ کر لیا ہے۔ انہیں بھی سپلائی معمول سے زیادہ ہوئی اس لئے صورت حال پہلے جیسی نہیں رہی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔ جس میں بحرانی صورت حال کا ذمہ دار وزارت محنت پنجاب کو ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ میں 270 ٹیمیں بنانے کے باوجود وزارت محنت نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک میں تیل بیچنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.