تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:41

گستاخانہ خاکوںکی اشاعت کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

جیو نیوز - کراچی......فرانس میںگستاخانہ خاکوںکی اشاعت کی ارکان سندھ اسمبلی نےپرزورمذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظورکرلی جبکہ ایوان میں تحریک پرارکان نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میںگستاخی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سہراب سرکی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک التواء پیش کی۔ اس سے قبل ایم کیوایم کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلے ناموس رسالت کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رکن سیدسردار احمد کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ تحریک التوا ء پر اراکین نے تقاریر میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ایم کیوایم کی جانب سے سید سردار احمد نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ عالمی قوانین کے آئی سی جے کے آرٹیکل اکیس کی خلاف ورزی ہے اس قرارداد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ نے بھی شمولیت اختیار کرلی۔ایون نے شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میںگستاخی کی مذمت کرتے ہوئےاقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس سے اس کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ایوان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.