تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:34

29 دسمبر کو حکومت کے ساتھ معاہدے پر دست خط ہونا تھے، قریشی

جیو نیوز - ملتان........ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر دست خط ہونا تھے، مگر معاملہ ا ب تک جوں کا توں ہے، پی ٹی آئی جتنا تعاون کرسکتی تھی کرچکی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے اس ڈر سے منظور کئے گئے کہ کہیں وہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر سینیٹ کی ایک سیٹ نہ حاصل کر لے، سیاسی جرگے کے رکن رحمان ملک ایک طرف تو اسپیکر قومی اسمبلی سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں ، دوسری طرف اسپیکر سندھ اسمبلی سے کہتے ہیں کہ اُن کے استعفے منظور کر لئے جائیں ۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی رائے میں تحریک انصاف کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئی میٹنگ طے نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.