تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:22

خیبرایجنسی میں مکان پر چھاپا ، 3 خواتین اور 4 بچے بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - خیبرایجنسی........ خیبرایجنسی میں خاصہ دار فورس نے ایک مکان پر چھاپا مار کر 3خواتین اور 4بچوں کو بازیاب کرالیا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افغانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ خاصہ دار فورس کے مطابق خیبرایجنسی کے طورخم بازار میں ایک مکان پر چھاپا مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 3 خواتین اور 4 بچے بازیاب کرائے گئے جن کا تعلق ضلع نوشہرہ ہے۔مکان سے دو ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا جو افغان باشندے ہیں ۔ دونوں ملزمان افغانستان میں انسانی اسمگلنگ کرتے ہیں اور طویل عرصے سے طورخم بازار میں رہائش پذیر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.