21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:11
پشاور اسکول حملہ، ملک بھر میں کئی بچے خواب میں بم دھماکے دیکھنے لگے
جیو نیوز - پشاور........ آرمی پبلک اسکول پرحملے کے بعد ملک بھر کے تمام بڑے اوربچے متاثرہوئے ہیں، اسکولوں کے بچے اب کہتے ہیں کہ انہیں خواب میں اسکول میں بارش اوربم دھماکے دکھائی دیتے ہیں۔ پشاورکے مقامی اسپتال میں اسکول کے بچوں کے لئے منعقدہ مشاورتی سیشن میں اسلام آباد سے آئے ہوئے نفسیات دانوں نے بچوں کی ذہنی کیفیت جانی اورانہیں مشورے دیے۔ جب ان بچوں سے پوچھا گیا کہ اب وہ خواب میں کیا دیکھتے ہیں توان کے جواب کچھ عجیب سےتھے۔ بچوں کی اس کیفیت کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے نکالنا ضروری ہے جس کے لئے پورے معاشرے کوان کی مدد کرنی ہوگی۔ پشاورکے مختلف سرکاری اورنجی اسپتالوں میں اس قسم کے مشاورتی سیشن معمول بنتے جارہے ہیں ۔ ان ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ان بچوں کے عارضی مسائل کا حل نکالنے کے ساتھ ساتھ معاشرے سے ان عوامل کوختم کرنا ہوگا جوذہنی تنائوکا باعث بنتے ہیں۔