تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:4

انٹر ضمنی امتحانات کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

جیو نیوز - کراچی......... اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔محمد عمران خان چشتی کے مطابق ان تمام گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 22 جنوری 2015ء سے بروز پیر 23 فروری 2015ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوںگے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے ان تمام گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں ، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.