تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:20

عزت کے نام پر قتل ناقابل معافی جرم، بل سینیٹ میں منظور

جیو نیوز - اسلام آباد.........سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عزت کے نام پر قتل کو ناقابل معافی جرم قرار دینے کا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ بل کے مطابق عزت کے نام پر قتل کی سزا موت یا عمر قید ہو گی، صلح بھی نہیں ہو سکے گی۔ پاکستان میں صرف سال 2012میں عزت کے نام پر 705افراد کی جان لے لی گئی تھی اور اکثر ملزمان قانون کی گرفت سے بچ گئے۔ اب اس حوالے سے قانونی خامیاں دور کرنے کے لیے تعزیرات پاکستان کی پانچ دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ترمیمی بل کی محرک سینیٹر صغریٰ امام نے کمیٹی کے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ عزت کے نام پر قتل کے واقعات میں اکثر مدعی اور ملزم ایک ہی پارٹی ہوتی ہے اور ان واقعات میں قاتل قانون کے ہاتھوں سے بچ نکلتا ہے۔ عزت کے نام پر قتل صرف عورت کا ہی نہیں ہوتا، مرد بھی مارے جاتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بحث کے بعد ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، ترمیمی بل کے مطابق عزت کے نام پر قتل ناقابل معافی جرم ہوگا اور اس کی سزا ہوگی موت یا عمر قید اور اس معاملے میں کسی قسم کی صلح نہیں ہو سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.