21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا،شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی .......شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ اسپیکر نے صوابدید کے مطابق استعفے منظور کیے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کےتحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے سے پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا 46 اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے والے ڈی سیٹ ہوجاتے ہیں ، اسپیکر نے صوابدید کے مطابق فیصلہ کیا ۔