21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
وزارت پٹرولیم کی وزیراعظم کورپورٹ پیش،صورتحال کی بہتری کا دعویٰ
جیو نیوز - اسلام آباد.......پٹرولیم مصنوعات کی تازہ صورت حال پر وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کورپورٹ پیش کردی ہے، اس میں دعوٰی کیاگیاہے کہ ملک میں پیٹرولیم کی صورت حال تیزی سے بہتر ہورہی ہےجبکہ وزارت پٹرولیم نے صورت حال کی نگرانی کے لیے خصوصی سینٹربھی قائم کردیاہے۔وزارت پٹرولیم نےاپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزارت پٹرولیم نے صورت حال کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے سنیٹر قائم کردیاہے،یہ مرکز ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی کی نگرانی کرے گا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ساتھ رابطے میں رہے گا،وزارت پیٹرولیم کا کہناہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے گزشتہ روز 19581اورآج 18495میٹرک ٹن آئل پمپس کو فراہم کیاہے۔وزارت پٹرولیم نےاپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزارت پٹرولیم نے صورت حال کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے سنیٹر قائم کردیاہے،یہ مرکز ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی کی نگرانی کرے گا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ساتھ رابطے میں رہے گا،وزارت پیٹرولیم کا کہناہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے گزشتہ روز 19581اورآج 18495میٹرک ٹن آئل پمپس کو فراہم کیاہے۔