تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:14

مخدوم امین فہیم پارٹی کے بڑے ہیں، کہیں نہیں جا رہے، قائم علی شاہ

جیو نیوز - نواب شاہ.......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مخدوم امین فہیم پارٹی کے بڑے ہیں وہ کہیں نہیں جارہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں، ایم کیو ایم سےتلخیاں ضرورہیں، اگرسچ بتاناجرم ہےتوہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔ نواب شاہ میں روہڑی کینال کوپختہ کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ گنے کے سرکاری نرخ پرعمل درآمد کروانےکےلیےاحکامات جاری کیےہیں، روہڑی کینال کو پختہ کرنے کا منصوبہ کوچیئرمین آصف علی زرداری کا تھا اورجس سے زرعی پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.