تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

رانا مشہود کے خلاف نیب کی انکوائری شروع

جیو نیوز - لاہور.......ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر)برہان الدین نے کہاہے کہ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے،رانا مشہود پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں،قاسم ضیاکی طرف سے2کروڑ20لاکھ روپے ادا کرنے کی درخواست ہیڈکوارٹر کو بھجوا دی، نندی پور پاور پراجیکٹ کی انکوائری راولپنڈی نیب کر رہا ہے۔

ڈی جی نیب پنجاب میجر (ر)برہان الدین نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہیں ،رانا مشہود پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔انہوں نے نندی پورپاور پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ راولپنڈی نیب نندی پور پاور پروجیکٹ کی انکوائری کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی طرف سے2کروڑ20لاکھ روپے ادا کرنے کی درخواست ہیڈکوارٹربھجوادی گئی ہے جبکہ آئندہ پیشی پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.