17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:47
اسلام آباد:مویشی منڈی آئی 11 سے آئی 12 منتقل کرنے پر بیوپاری ناراض
جیو نیوز - اسلام آباد.......اسلام آباد میں مویشی منڈی آئی 11 سے آئی 12 منتقل کرنے پر بیوپاری ناراض ہوگئے۔ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے آئی الیون میں غیر قانونی طور پر قائم مویشی منڈی کی آئی 12 ٹو میں منتقل کردیا۔
منتقلی کے بعد منڈی کے تمام راستوں کو کنٹینر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے مویشی بیوپاریوں کے اکھاڑے گئے ٹینٹ بیوپاریوں نے واپس چھین لیے۔