تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:0

قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کے کھانوں کا سن کر سب حیران

جیو نیوز - اسلام آباد........آپ کو بتائیں کہ چکن ملائی بوٹی، بہاری بوٹی اور بھی کئی لذیذکھانوں سے قومی ائیر لائن میں مسافروں کی تواضع کی جاتی ہے،یہ کہنا ہے پی آئی اے کے حکام کاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ میں۔

پی آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کی ہے، جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے میں کون کون سے اور مزے، مزے کے کھانے دیے جاتے ہیں، سنیں گے تو منہ میں پانی بھر آئے گا۔

تو بس پھر، ہو جائیں تیار! چکن ملائی بوٹی، چکن بہاری بوٹی، چکن قورما، چکن شاہی قورما، چکن برگر، چکن جلفریزی، چکن اسٹروگن آف، چکن سیخ کباب، پی پلاؤ، چیز آملیٹ، چکن ساسسز، مفنز، چیز کیک، رشین سلاد، شاہی کھیر، فریش فروٹس، ویجٹیبل اسپرنگ رول، مڈ چاکلیٹ کیک اور اس کے علاوہ بھی ہے بہت کچھ۔ ان کھانوں کی ایک طویل فہرست پیش کی ہے پی آئی اے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ میں۔

یہ سب سننا تھا کہ کمیٹی کے چیئرمین سمیت سب ہی ہو گئے حیران و پریشان، بولے ہمیں تو جب بھی ملی باسی ڈبل روٹی ہی ملی ہے،پی آئی اے والو، یہ کس ملک کی ایئر لائن کا مینیو اٹھا لائے ہو۔بس! پھر کیا تھا، پی آئی اے حکام نے چپ سادھ لی۔اب اس میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ، یہ تو وہی جان پائے گا جو پی آئی اے سے سفر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.