تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

پشاور: پاکستان ائیرفورس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ

جیو نیوز - پشاور .........پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے قریب پاکستان ائیرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کیمپ کے پچھلے حصے پر حملہ کیا ہے، حملے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ پر فائرنگ اور راکٹ بھی داغے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران حملہ آور دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 10سے 20دہشت گردوں کی کیمپ کے اندر داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر کیمپ پرحملہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ایئرفورس کیمپ کے گارڈ روم کو نشانہ بنایا ہے اور کوئیک رسپانس فورس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.