18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کیلئے روانہ
جیو نیوز - راولپنڈی .....پاک فوج کے ترجمان ادارے( آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور روانہ ہوگئے ہیں،وہ بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کیمپ پر آج ہونیوالے حملے کے زخمیوںکی سی ایم ایچ میں عیادت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پشاور کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کیمپ اور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرینگے،وہ اس موقع پر آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملےکو ناکام بنانے کیلئے کئے گئے آپریشن میں دو افسروں سمیت 10جوان زخمی ہوئے ہیں،علاقے میں کلیئر آپریشن جاری ہے،کورکمانڈرپشاور بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔