18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا کراچی میں بھیک مشن کے لیے مارچ
جیو نیوز - کراچی.......معروف سماجی رہنما مولانا عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود دکھی انسانیت کے لیے بھیک مشن شروع کیا ہے۔
مولانا عبد الستار ایدھی نے بھیک مشن کیلیے کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد تک مارچ کیا۔ اس دوران شہریوں کی جانب سے عبد الستار ایدھی کوچندہ دیا گیا۔
اس موقع پر مولانا ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ چندہ جمع کرنے کیلیے کسی بڑی شخصیت کے پاس نہیں جاتے جو مل جائے لے لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھیک مشن کا مقصدمفلسی اور غربت ختم کرنا ہے۔