تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

جیو نیوز - راولپنڈی.....ایک بار پھر کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد پاکستانی شہری جانی و مالی نقصان اٹھا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.