تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:35

پشاورحملہ: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی

جیو نیوز - پشاور........قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ حملہ آوروں کے پاس 28کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی سے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حملے کے بعد ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم پشاور پہنچ گئی جس نے حملے کے مقام کی جائزہ لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور بارود کا فرانزک ریکارڈ اور رپورٹ تیارکی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ہے جس کے مطابق 14دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کے پاس اے کے 47، آر پی جی، ہینڈ گرنیڈ اور گرنیڈ گنز تھیں۔ حملہ آوروں کے پاس 28 کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں۔ تفتیشی اداروں نے پشاور کے نواحی علاقے متنی سے کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.