تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

شہید جونیئر ٹیکنیشن شان شوکت کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل ہوئی تھی

جیو نیوز - فیصل آباد.......پشاورائیربیس پر حملے میں شہید ہونے والے جونئیرٹیکنیشن شان شوکت کی ڈیڑھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ چھٹیاں گذارکرشان نے کچھ ہی دن ہوئے ڈیوٹی جوائن کی تھی۔

گلے میں پھولوں کا ہاراور چہرے پر مسکراہٹ سجائے یادگار تصاویر شان شوکت کی ہیں، جو ماہر نشانہ باز بھی تھا اورایک زندہ دل نوجوان بھی۔ ڈیڑھ ماہ قبل چھٹیاں لے کرفیصل آباد میں اپنے آبائی گھرآیا تووالدہ اور بہن نے شادی کا ارمان پوراکیا۔

ابھی کچھ ہی دن ہوئے واپس ڈیوٹی پرپہنچا تودشمنوں نے ائیربیس پرحملہ کردیا۔ شان بڑی شان اور بہادری سے لڑا اورکئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

شان نے ملک وقوم کے لئےاپنی جان قربان کرنے کا خواب سامنے رکھ کر 7سال قبل ائیرفورس جوائن کی تھی اوریہ خواب آج پورا ہوگیا۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ، والدہ اور دوبہن بھائی چھوڑے ہیں۔

شہادت کی خبرسن کررشتہ دار اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں شان کے گھر پہنچ رہےہیں۔نمازجنازہ اورتدفین کل آبائی علاقے رحمت آباد میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.