18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:59
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی رشید گوڈیل کے بیرون ملک علاج سے معذرت
جیو نیوز - اسلام آباد........قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔
جیو نیوز کوحاصل دستاویزات کے مطابق قاتلانہ حملے میں زخمی ہونےو الے ایم کیو ایم کے رہنمارشید گوڈیل کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کے لئے قومی اسمبلی کو 10 اگست کو ایک فیکس بھیجا گیا تھا۔
اس کے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 10 ستمبر کو رشید گوڈیل کو ایک لیٹر کےذریعے بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی اور مؤقف اختیارکیاکہ 1997ء میں وزیرا عظم پاکستان نے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسروں کے قومی خزانے کے ذریعے بیرون ملک علاج کرانے کی پالیسی ختم کر دی تھی۔